Trust Policy
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
اُتمان خیل ویلفیر ٹرسٹ (رجسٹرڈ)
منشور
ختم نبوت ،اناخاتم النبین لا نبی بعد ہی پر مکمل ایمان رکھتے ہیں اور تامرگ ایمان رکھیں گے۔ حضرت محمد صلى الله عليه وسلم کا نام جہاں پر بھی آے گا اس کے ساتھ خاتم النبین صلى الله عليه وسلم لازمی لکھا اور پڑھا جاےؔگا۔
پاکستان کے آیؔین اور قانون پاسداری کرینگے۔
پاکستان کے تحفظ کے لیے پاک فوج اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ہر قسم کے جانی و مالی تعاون سے گریز نہیں کرینگے۔
پاکستان کے تمام اداروں کا احترام کرینگے۔
ہر قسم کے غیر آیؔنی،غیر قانونی اور غیر جمہوری فعل سے اجتناب کرینگے۔
بچوں اور بچیوں کے لیے تعلیم کو فروغ دینگے۔
اُتمان خیل ویلفیر ٹرسٹ قوم میں اُن بچوں کو اسکالرشپ دینگے جن کے پاس تعلیم کے حصول کے لیے وسایل موجود نہ ہوں۔
اُتمان خیل ویلفیر ٹرسٹ قوم سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد جو بیروزگار ہوں،اُن کو روزگار فراہم کرینگے۔
صحت کے شعبے پر بھرپور توجہ دیں گے۔ جہاں پر صحت کی بنیادی سہولیات میسر نہیں، وہاں پر صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرینگے۔
اقلیتوں کے تحفظ کا خیال رکھیں گے۔
پاکستان کے چاروں صوبوں میں موجود تمام اقوام سے تعلق رکھنے والوں سے اچھے رابط رکھیں گے، باہمی اتفاق قایم کرنے کی کوشش کرینگے اور قوم پرستی سے اجتناب کرینگے اور اقوام کے درمیان امن، محبت وبھایٔ چارے کو فروغ دینگے۔
ہر ظالم کے خلاف آواز اٹھایٔں گے اور مظلوم کا ساتھ دینگے۔
اُتمان خیل ویلفیٔر ٹرسٹ قوم سے تعلق رکھنے والے مستحق بیماروں، زخمیوں، شہدا و معزوروں، بیواؤں، یتیم بچوں اور بچیوں، بے سہارا بزرگ مرد اور خواتین، قدرتی آفات سے متاثرہ افراد اور کم تنخواہ داروں کے ساتھ مالی تعاون کرینگے۔
ہر دو سال بعد اُتمان خیل ویلفیٔر ٹرسٹ قوم اتحاد پاکستان (رجسٹرڈ) کے عہدیداران کے اننتخاب کے لیٔے الیکشن کا انعقاد کیا جایٔگا۔
یہ کے اُتمان خیل ویلفیٔر ٹرسٹ قوم اتحاد پاکستان (رجسٹرڈ) غیر سیاسی ہے اور غیر سیاسی رہتے ہوۓ انسانوں کو فلاح و بہبود کے لیٔے خدمات سر انجام دیگی۔
اُتمان خیل و یلفیٔر ٹرسٹ زندہ باد
پاکستان پانٔدہ باد